ابنا: شام کے وزیر حارجہ ولید المعلم نے بدھ کو لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کی جانب سے کوئی بھی جوابی کارروائی بغیر کسی انتباہ کے کی جائے گی۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سےمستقبل میں کی جانے والی کسی بھی طرح کی جارحیت کو جوابی کارروائی کے بغیر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ جوابی کارروائی کی شدت جارحیت کی شدت کے برابر ہوگی اور جس قسم کے اسلحہ کا استعمال کیا گیا ہوگا جواب میں بھی اسی قسم کا ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔
المعلم نے کہا کہ شام کسی پیشگی شرط کے بغیر جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں منعقد ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات تک بشار الاسد صدر کی حیثیت سے باقی رہیں گے۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے انتخابات تک صدر اسد شام کے صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے اور اس کے بعد بھی اگر ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہوئی تو وہ پھر سے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عرب ہمسایہ ممالک اور کچھ یورپی ممالک سمیت 28 ملکوں کے عسکریت پسند شام میں حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
.......
/169